Water People Crops Fields

User Rating: 0 / 5

Star inactiveStar inactiveStar inactiveStar inactiveStar inactive
 

مسجد:۔

مسجد مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے جب حضور نے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی تو سب سے پہلے مسجد نبوی کی تعمیر عمل میں لائی گئی چنانچہ مسجد کی اہمیت مسلم ہے جہاں مسلمان نہ صرف پجگانہ نماز ادا کرتے ہیں ۔ بلکہ مسجد قومی و ملی یکجہتی کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ ماضی میں بنوں کی ہر بستی بلند و بالا حصار میں محصور ہوتی تھی جو دفاعی اغراض کے لیے ضروری بھی تھا مگر نقصان یہ ہوا کہ ہر بستی کی اپنی مسجد اور اپنا قبلہ ہوا کرتا تھا اور صرف اس مسجد سے متعلقہ بستی کے بالغ مسلمان افراد ہی نماز ادا کرنے کے روادار ہوتے تھے جس سے قومی یک جہتی پر کاری ضرب لگی۔مسجد مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے جب حضور نے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجر ت فرمائی تو سب سے پہلے مسجد نبوی کی تعمیر عمل میں لائی گئی چنانچہ مسجد کی اہمیت مسلم ہے جہاں مسلمان نہ صرف پجگانہ نماز ادا کرتے ہیں ۔ بلکہ مسجد قومی و ملی یکجہتی کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ طویل غلامی کے باعث ضمیر اور مزاج اتنا بدل چکا ہے کہ اب توہر بستی میں کئی ایک مساجد ہوا کرتے ہیں اور قومی یک جہتی اور اتحاد کا شیرازہ بری طرح سے بکھر چکا ہے اورقوم منتشر ہو چکی ہے ۔ اب ہم آزاد ہیں تو چاہیئے کہ ہمارے رویوں میں انقلابی تبدیلی آجائے اور اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدوں کو ایک ہی وحدت میں ضم کر لیں اور کم از کم ایک بستی میں ایک ہی مسجد اور ایک ہی امام ہو۔

چوک:۔

چوک سماجی مرکز ہوا کرتا ہے۔ چوک کے دو حصے ہوتے ہیں چوک اور دوسرا حجرہ ۔ ہر گاوں میں چوک کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ غمی و شادی دونوں موقعوں پر چوک کا استعمال ہوتا ہے خاص طور پر نماز جنازہ چوک ہی میں پڑھی جاتی ہے۔ فاتحہ خوانی بھی چوک میں سرانجام پاتی ہے۔ ماضی میں دوران فاتحہ خوانی بہت بڑا چلم جسے حقہ کہتے ہیں گردش میں رہتا تھا۔ اور لوگ حق کا کش لگاتے تھے چوک کے بیچوں بیج تمباکو بھرا چنگیر میز پر رکھا جاتا تھا یہ بد عادت اب متروک ہوچکی ہے ورنہ ماضی میں فاتحہ خوانی کو زینت بخشنے کے لیے چلم کا ہونا لازمی تھا۔ اب حقہ چوک سے ناپید ہوچکا ہے شاید لوگ کفایت شعار بن گئے ہیں یا باشعور۔ اب ریڈیو ٹیلی وژن اوروی سی آر نے ان محفلوں کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے بعض اوقات محفل موسیقی کا بھی اہتمام ہوتا تھا جو کہ کبھی کبھی اب بھی ہوتاہے۔ چوک میں بھاری بھرکم چارپائیاں ہوتی تھیں ہر چوک کی صفائی کے لیے ایک جاروب کش بھی مقرر ہوتا تھا مگر اب یہ چیزیں عنقا ہو چکی ہیں۔ چوک کااحاطہ محدود ہونے لگا ہے کونے کھدروں میں نئے نئے بیٹھک بن گئے ہیں اب اجتماعیت محدود ہو کر رہ گئی ہے ماضی کی یادیں خواب دکھائی دے رہی ہیں انفرادیت کی گرم بازاری ہر انسان انفرادیت کے خول میں محصور ہو چکا ہے۔

پردہ:۔

بنوں میں پردے کا سخت رواج ہے خاتون خانہ گھر سے باہر نکلنے کی روادر نہیں ہوتی بوقت ضرورت اگر نکلے بھی تو بھاری بھر کم طویل و عریض چادر سے اپنے آپ کو اچھی طرح ڈھانپ لیتی ہے درون خانہ خواتین امور خانہ داری نبھاتی ہیں جبکہ بیرون خانہ مرد حضرات سارے کام انجام دیتے ہیں۔ افغان معاشرہ میں پردے کا ایسا سخت رواج شاید کسی اور معاشرے میں ملے۔ بنویان اس لحاظ سے سفید فام آقاوں کے نزدیک ماضی میں مورد الزام گردانے جاتے تھے گویا بنویان کی یہ خوبی ان کے نزدیک خامی تصور کی جاتی تھی ۔ ویسے پردے کا یہ رواج مذہبی سے زیادہ تہذیبی ہے۔ کیونکہ اکثر بنوں کی خواتین بنوں سے جب باہر نکلتی ہیں تو پردہ کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ جیسے مرد صرف بنوں میں رہتے ہیں۔ جب واپس بنوں لوٹتی ہیں تو کار یا کوچ میں برقعہ پہن لیتی ہیں۔

قبرستان:۔

ہر گاوں کے ساتھ محلقہ زمین قبرستان کے لیے مختص ہوتی ہے اور اگر یہ قطہ اراضی سڑک کے کنارےہو تو اور بھی پسند خاطر سمجھاجاتا ہے۔ اس طرح بہترین زرعی اراضی اورکمرشل زمین قبرستان کی نذر کی جاتی ہے ورنہ وزیر قبائل میں غیر آباد اور بنجر زمین اور پتھریلی زمین قبرستان کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ قبیلہ داوڑ بھی بنویان کی تقلید کرتےرہے ہیں۔ بنویان میں دیگر افغان معاشرہ کی طرح غمی خوشی ، تجہیز و تکفین اشتراک عمل سے ہی انجام پاتی ہے۔اگر کوئی کسی وجہ سے شرکت سے معذور رہے تو اس پر ناغہ یعنی جرمانہ لگایا جاتا ہے۔

 

 

Special Thanks

Special Thanks for Prof:Samsher Ali Khan and Jahangir Khan Sikandri for history Information

Contact Us

If you want to give us your opinion or sggestion you can contact us at

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Urdu

Pak Urdu Installer

Monday the 14th. Its all about Bannu.